ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) عافیہ موومنٹ کی رہنماڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عافیہ کے اہلخانہ اور پوری قوم دہشت گردی سے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ عافیہ کی فیملی دہشت گردی سے متاثرین کے درد کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہے۔انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی کیلئے کراچی پریس کلب پر 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ 38 دن بھی جاری رہا۔ علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کے شرکاء نے کوئٹہ دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہم دنیا کے امن کیلئے بھاری قیمت اداکررہے ہیں جس کا عالمی سطح پر اعتراف اور پاکستانیوں کے دکھوں کا مداوا کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عافیہ کو ناکردہ گناہوں کی سزادی جا رہی ہے۔اس کی وطن واپسی قوم کا مورال بلند کرنے اور قیام امن کیلئے جاری کوششوں کو تقویت پہنچانے کا سبب بنے گی۔ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ میں شریک عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں عذرا امجد٬ اسماء بلوچ٬ رواحہ عالم٬ نور خاتون٬ کرن سہیل٬نجمہ بی بی٬ روبینہ ابراہیم ٬ مقدس غلام رسول٬ فوزیہ ابراہیم ٬ عروج فاطمہ٬ عدنان بھٹی و دیگر نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :