ایران کے اٹارنی جنرل سیّد جعفر منتظری کی پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کے ہمراہ نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سے ملاقات
چیئرمین نیب نے وفد کو نیب کے کام اور پاکستان میں انسداد بدعنوانی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میںآگاہ کیا
منگل 25 اکتوبر 2016 19:43
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ نیب پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا ایسا ادارہ ہے جسے آگاہی٬ روک تھام اور عملدرآمد کے ذریعے کرپشن کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیب نے ایک جامع قومی انسداد بدعنوانی سٹرٹیجی تشکیل دی ہے جس کے تحت ملک میں بدعنوانی کے عفریت کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیب کے قیام کے بعد 16 سال میں اسے انفرادی اور پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کی جانب سے تین لاکھ 24 ہزار 313 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے نیب نے 6507 انکوائریاں مکمل کی ہیں جبکہ ان میں سے 3252 انکوائریاں باضابطہ طور پر تحقیقات کے عمل سے گزر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی تمام تر توجہ عوام سے بڑے پیمانے پر مالیاتی دھوکہ دہی پر ہے٬ مالیاتی کمپنیوں٬ بینک فراڈ٬ بینکوں سے قرضے لے کر واپس نہ کرنے٬ اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال اور حکومتی ملازمین کی جانب سے ریاستی فنڈز میں خورد برد کے مقدمات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے ایک مؤثر مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا ہے جس کا کام اس کی شکایات کی تصدیق٬ شکایات کے اندراج٬ اس کی تحقیقات٬ انکوائری٬ پراسیکیوشن اور علاقائی بورڈ کے اجلاسوں کے اعداد و شمار برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک ممالک میں پاکستان کا شمار رول ماڈل کے طور پر ہوتا ہے٬ پاکستان خطہ کا واحد ملک ہے جس کے سی پی آئی اشاریے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کم ہوئے ہیں٬ پاکستان سارک اینٹی کرپشن کا پہلا چیئرمین ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے جو نیب نے پاکستان کیلئے حاصل کی ہے۔ اس موقع پر ایران کے اٹارنی جنرل نے نیب کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ایران میں انسداد بدعنوانی کے اداروں کے کام کے حوالہ سے چیئرمین نیب کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ باہمی مفاد کے امور پر تعاون اور رابطے بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ دونوں وفود میں اس موقع پر سووینئر کے بھی تبادلے ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.