عشق رسول پید ا کرنے کے لیے نعت خوانی ایک ذریعہ ہے٬ مولانا شمس الحق چشتی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:42

خانیوال۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)عشق رسول پید ا کرنے کے لیے نعت خوانی ایک ذریعہ ہے٬ عشق رسول سے ہی اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ عہد رسالت میں صحابہ کرامؓ نے نعت خوانی کا آغاز کیا ۔ان خیالات کا اظہار مولانا شمس الحق چشتی نے محمد علی ظہوری نعت کونسل پاکستان کے زیر اہتمام پارک کینا ل کالونی خانیوال میں منعقدہ محفل نعت کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ملک میں امن پیدا کرنے کیلئے لوگوں کے دلو ںمیں محبت رسولﷺ کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ا س موقع پر بین الاقوامی شہرت کے حامل نعت خواں سید خالد حسین شاہ بخاری‘نشا ط احمد شاہ ساقی رضوی‘ڈاکٹر سید زاہد حسین ‘محمد حسن شاہ سعیدی‘قاری غلام فرید لنگاہ‘محمد آصف جاوید مجددی‘چیئرمین یونین کونسل 113تیمور خان ڈاہا‘شیخ ذوالفقا رعلی رضوی‘ملک خورشید بدرلنگاہ ‘ڈاکٹر محمد حسنین شاہ ‘پیر محمد علیم نقشبندی سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔