دین کی قربت میں دنیا اور آخرت کی تمام کامیابیاں پوشیدہ ہیں٬سیشن جج محمد اکمل خان

منگل 25 اکتوبر 2016 19:42

شیخوپورہ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد اکمل خان نے کہا ہے کہ دین کی قربت میں دنیا اور آخرت کی تمام کامیابیاں پوشیدہ ہیں ۔دین سے لگائو ٬قرآن و سنت پر عمل کرکے زندگی گزارنے والے ہی اللہ اور اس کے نبی ﷺ کے قریب ہونگے اور معاشرے Sمیں بگاڑ پیدا کرنے والے کبھی بھی کامیابیاں حاصل نہیں کرسکتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس میں عدلیہ کے ججز وکلاء ضلعی انتظامیہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسی او ارقم طارق ٬صدربار میاں محمد پرویز ٬جنرل سیکرٹری محمد طارق چیمہ کے علاوہ مولانا نور المصطفیٰ اور صحافیوں وکلاء ٬ججز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

محمد اکمل خاں نے کہا کہ قدرتی آفات کا آنا دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلم قرآن و احادیث کے اصولوں کو اپناکر دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں ۔ہمیں انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے خدا اور اس کے رسول کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئے تاکہ غریب کو فوری اور سستا انصاف میسر ہو۔سیرت النبی کانفرنس سے صدر بار میاں محمد پرویز جنرل سیکرٹری محمد طارق چیمہ مرکزی رہنماء جماعة الدعوة پاکستان سیف اللہ خالد قصوری٬مولانا نور المصطفیٰ نے بھی قرآن سنت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو دین کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے کہا ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ با رایسوسی ایشن نے مہمانوں کیلئے پرتکلف ظہرانہ دیا۔

متعلقہ عنوان :