چشتیا ں٬ٹریفک حادثہ وخودکشی کے واقعات میںدونوجوان جاں بحق ہو گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 19:42

چشتیاں۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چشتیاں کے نواحی دیہات میں دو مختلف واقعات کے دوران دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ ایک محنت کش نوجوان کی منگنی کا دن مقرر تھا کہ گھر سے جنازہ اٹھاجبکہ تحصیل ہسپتال چشتیاں کے عملہ نے زہریلی دوائی پی کر خودکشی کی کوشش کرنے والی جواں سال لڑکی میمونہ کو موت کے منہ سے بچالیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر روڈ پر تیز رفتار کار نے سڑک کنارے موٹر سائیکل پر بیٹھے گلستان بیکری کے کاریگر محنت کش نوجوان شاہ بہرام عرف پنوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔

دوسرے واقعہ میں اتفاق ٹائون ڈاہرانوالہ کے نوجوان محمدطارق نے گھریلو پریشانی کی بناء پر زہریلی دوائی پی لی جس کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ تیسرے واقعہ میں زمیندارہ کالونی کی میمونہ نے بھی گھریلو ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوائی پی لی مگر بروقت علاج کی بناء پر وہ محفوظ رہی ۔ پولیس نے تینوں واقعات کو اتفاقیہ حادثات قرار دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :