بلوچستان کے ایک اور شہر میں خون کی ہولی، مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 19:32

بلوچستان کے ایک اور شہر میں خون کی ہولی، مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم ..

مستونگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ایک اور شہر میں خون کی ہولی کھیلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے شہر مستونگ کے ایک بازار میں نامعلوم افراد کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کھول دی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی اطلات ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔