سریاب میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں٬ ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان

منگل 25 اکتوبر 2016 19:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ٬پیٹر ان چیف حاجی غلام فاروق ٬سینئر نائب صدر عیسیٰ خان ٬نائب صدر اختر کاکڑ٬سابق صدر جمال ترہ کئی ٬ایگزیکٹو ودیگر ممبران حاجی جمعہ خان ٬حاجی عبدالرحمن شاہ ٬بدرالدین کاکڑ٬حاجی ایوب نے اپنے بیان میں سریاب میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ چیمبر اس عمل کو انتہائی نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو لوگ اس طرح کے قبیح عمل میں ملوث ہے ان کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوا کرتا انہوں نے شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں تجارت سے وابستہ افراد سمیت پوری قوم ان کیساتھ کھڑی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف فوری کارروائی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایاجائے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء چیمبر آ ف کا مرس نے سا نحہ پو لیس لا ئن کو ئٹہ کے خلا ف تین روزہ سو گ کا بھی اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :