کوئٹہ ٬پولیس تربیتی سینٹر میں دہشت گردی ٬60سے زائد شہادتوں کیخلاف پشتونخواہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں پولیس تربیتی سینٹر میں دہشت گردی اور60سے زائد شہادتوں کے خلاف پشتونخواہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت طلباء تنظیم کے آرگنائزر انجینئر انوار٬ طاہر ٬ قاسم و دیگر کر رہے تھے ٬ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سازش اور منظم منصوبہ بندی کے تحت ملک میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور ان واقعات میں اکثر پشتون عوام کو نشانہ بنا یا جارہا ہے ٬ حال ہی میں کالعدم جماعتوں کے رہنمائوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈز کو بحال کیا گیا ہے جس سے دہشت گردوں کے حوصلوں کو تقویت ملی ہے ٬ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر یکساں طور پر اور بلا تفریق عمل کیا جائے اس کے بغیر دہشت گردی کے خاتمہ کا خواب پورا نہیں ہوسکتا٬ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے٬ کوئٹہ پولیس ٹرینگ سینٹر کے شہداء کے لواحقین کو امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعہ کی شفاف عدالتی تحقیقات کرائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :