بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 22 ہزار پنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے٬ میونسپل کمشنر کراچی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل نے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 22 ہزار پنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے انہوں نے سیکریٹری فنانس حکومت سندھ حسن نقوی سے ملاقات کے دوران بتایا کہ پنشنرز کو پنشن اور پنشن کنٹری بیوشن کی مد میں اضافے سے اب تک محروم ہیں جس کی وجہ سے ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ملازمین شدید معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ تقریباً تین سال سے زائد طویل عرصے سے پنشنرز کو پنشن اور پنشن کنٹری بیوشن کی مد میں کئے گئے اضافے سے اب تک محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شدید مالی بحران کا شکار ہے اس سلسلے میں حکومت سندھ مالی معاونت کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کے جائز مسئلے پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری فنانس حکومت سندھ حسن نقوی نے میونسپل کمشنر ڈائریکٹر بدر جمیل کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اعلیٰ سطح پر بات کی جائے گی۔ میونسپل کمشنر نے مشیر مالیات خالد محمود شیخ کو ہدایت کی کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور کسی کو بھی بلاجواز تنگ نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :