Live Updates

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں دھرنا، پنجاب حکومت کامختلف آپشنز پر غور

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 19:25

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں دھرنا، پنجاب حکومت کامختلف آپشنز پر غور

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے پنجاب حکومت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف آپشنز پر غورکیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ریڈزون جانے کی کوشش پر کارکنوں کو پنجاب میں روکا جائے گا۔ انتشارپھیلانے کی کوشش میں گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کے مظاہرین کو فیض آباد سے زیرو پوائنٹ تک رکھنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ اسلحہ، لاٹھیوں اور غیرقانونی سامان کی چیکنگ کیلیے تلاشی بھی لی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات