حکومت کی پکڑ دھکڑ اور گیدڑ بھبھکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ٬ 2نومبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرکرپٹ حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچا کر دم لے گا ٬ عوام کو کرپٹ ٹولے سے آزدی مل جائے گی٬ہر صورت وزیراعظم کو استعفے یا تلاشی پر مجبور کر دیں گے٬ ہم عوام کی طاقت اور مضبوط ارادوں کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے

تحریک انصاف کے سینئر رہنما صمصام علی بخاری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 19:32

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر مملکت سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ہم حکومت کی پکڑ دھکڑ اور گیدڑ بھبھکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ٬ نہ ہی گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں ٬ 2نومبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرکرپٹ حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچا کر دم لے گا اور عوام کو کرپٹ اور کرپشن میں ملوث ٹولے سے آزدی مل جائے گی٬ ہم ہر صورت میں ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کو ختم کر کے رہیں گے اور اس مقصد کے لئے موجودہ حکمرانوں کے احتساب کیلئے 2نومبر کو لاکھوں کارکن اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے ہم عوام کی طاقت اور مضبوط ارادوں کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے اور ہر صورت میں اپنا مطالبہ استعفیٰ یا تلاشی پر حکومت کو مجبور کر دیں گے کہ وہ اپنے آپ کو استعفیٰ یا احتساب کیلئے پیش کر دے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ ہم حکومت کی پکڑ دھکڑ اور گیدڑ بھبھکیوں میں آنے والے نہیں۔ ہم گرفتاریوں سے بھی نہیں ڈرتے۔ 2نومبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندرکرپٹ حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچا کر دم لے گا اور عوام کو کرپٹ اور کرپشن میں ملوث ٹولے سے آزدی مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :