پی آئی اے کا کراچی اور لاہور کے درمیان 2اضافی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قومی ائیر لائنز انتظامیہ نے کراچی اور لاہور کے درمیان 2اضافی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق مسافروںکو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کراچی اور لاہور کے درمیان 30اکتوبر سے دو اضافی پروزازیں شروع کی جائیں گی۔ کراچی سے پہلی اضافی پرواز 30اکتوبر بروز اتوار کی صبح 11بجے لاہور پہنچے گی جبکہ لاہور سے پہلی اضافی پرواز 30اکتوبر کو ہی دوپہر 3بجے کراچی کے لئے روانہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :