الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے پر مسلم لیگ (ن) اورق سمیت 3سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی اجازت دیدی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کرانے پر مسلم لیگ (ن)٬ق لیگ سمیت 3سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد تک تمام ریٹرنگ آفیسرز کو ان جماعتوں کے امیدواروں کو ضمنی انتخابات میں سیاسی جماعت کا انتخابی نشان الاٹ کرنے سے روک دیاتھا۔

منگل کو ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیشن نے مسلم لیگ (ن)٬ق لیگ اور نیشنل پارٹی کے امیدوار کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے بارے غوروخوض کیا اور ان جماعتوں میں انٹراپارٹی الیکشنز کو قانون کے مطابق قراردیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان جماعتوں کے امیدوار کوقانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات الاٹ کریں۔(خ م+ع ع)