سانحہ کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن روح اللہ 2 ماہ بعد رشتہ ازدواج میں بندھنے والے تھے

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 19:02

سانحہ کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن روح اللہ 2 ماہ بعد رشتہ ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن روح اللہ 2 ماہ بعد رشتہ ازدواج میں بندھنے والے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں واقع پولیس تربیتی مرکز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس دوران دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن روح اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن روح اللہ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں حصہ لے چکے تھے۔ شہید کیپٹن روح اللہ نے خاص کر سانحہ آرمی پبلک اسکول کے دوران دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ شہید روح اللہ کے حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ وہ 2 ماہ بعد رشتہ ازدواج میں بندھنے والے تھے اور اپنی زندگی کی نئی شروعات کی تیاریاں کر رہے تھے۔ تاہم قدرت کو ان کیلئے کچھ اور ہی منظور تھا۔

متعلقہ عنوان :