کوئٹہ حملہ دشمن قوتوں کا پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر حملہ ہے٬طاہر محمود اشرفی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:32

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ حملہ دشمن قوتوں کا پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر حملہ ہے٬یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی٬ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کو سی پیک کا منصوبہ قبول نہیں ہے اور وہ گوادر کی ترقی اور سی پیک منصوبے کی کامیابی کو روکنے کیلئے دہشتگردی و انتہاپسندی کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ٬انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے٬ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قائدین کو اس سانحہ پرپاکستان دشمن قوتوں کی سرکوبی کیلئے متحد ہوجا نا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :