ویمن کالجز کی طالبات کی مختلف اشیاء کی چارروز ہ آرٹ نمائش شروع ہو گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:30

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)گو رنمنٹ گلبرگ کا لج فار ویمن ٬گو رنمنٹ سمن آباد کالج فارویمن اور لاہور کالج یونیورسٹی کی طالبات کی مختلف اشیا ء کی چارروز ہ آرٹ نمائش آرٹ گیلر ی لاہور آرٹس کونسل میں شروع ہو گئی ٬افتتاحی تقریب میں پر نسیل گو رنمنٹ گلبر گ کا لج فار ویمن پر وفیسر عصمت ہا شمی٬ وائس چانسلرلاہور کالج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی ٰ ٬ڈین یونیورسٹی ڈاکٹر رفعت ڈار ٬ عالمی سیاح مقصود چغتائی ٬ زوہیب صد یقی ٬ڈاکٹر شازیہ مختار ٬ اعجاز لحسن ٬ سعید اختر ٬ خالد محمود ٬ دانیال اصغر ٬ احسن اعجاز اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اظہار خیا ل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طالبات نے مختلف بنائی ہوئی اشیاء سے اپنے آئیڈیا ز پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔