ڈی سی او کی شہر کے مختلف علاقوں میں تمباکو نوشی ایکٹ کے تحت کا رروائی‘دو دکاندار گرفتار

منگل 25 اکتوبر 2016 19:30

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کر نیوالے دکانداروں کے خلاف گلبرگ اور شادمان کے علا قوں میں تمباکو نوشی ایکٹ کے تحت کا رروائی کی۔ ڈی سی او لاہور نے کارروائی کر تے ہوئے 2دکانداروں کو گرفتار کروا دیا جبکہ ان کی دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تمباکو نو شی ایکٹ کے تحت کوئی بھی دکاندار 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے تمام ٹا ئون ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ٹا ئونز میں تمباکو نوشی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والا دکاندار قانون کی گرفت میں آئے گا۔ ڈی سی او لاہور کی اس ہدایت کے بعد سمن آباد ٹا ئون نے کارروائی کر تے ہوئے 5سگریٹ فروخت کرنے والی دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والے 4دکانداروں کو گرفتار بھی کروا دیا ہے۔