ڈی سی او کا بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس‘24گھنٹوں میں رپورٹ طلب

منگل 25 اکتوبر 2016 19:30

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے یاسین سٹریٹ بندروڈ کے علا قہ میں مین ہول میں گر کے بچے کے جا ں بحق ہونے کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ٹائون ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹائون کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے انکوائری آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ 24گھنٹے میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :