مشیر صحت کا کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز کی عدم شرکت کا نوٹس

انسداد ڈینگی کے اقدامات کو موثر بنانے کیلئے اعلی افسران کی شرکت ضروری ہے٬سلمان رفیق

منگل 25 اکتوبر 2016 19:27

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات اورسرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاسوں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں- انہوں نے کہاکہ ٹائون ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کے اجلاس میں بھی ٹائون کے انچارج سینئر افسران بہت کم شرکت کرتے ہیں جس سے ماتحت عملہ کی کارکرگی متاثر ہوتی ہی-انہوں نے یہ بات یہاں سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان ٬ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید٬ سیکرٹری آبپاشی سیف انجم٬ مختلف محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی- ڈاکٹر صومیہ اقتدار ٬ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان٬ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ موسمیات کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ راولپنڈی ٬ گوجرانوالہ ٬ شیخوپورہ٬ قصور٬ ننکانہ صاحب٬ ملتان٬ اٹک اور جہلم کے ڈی سی اوز او رای ڈی اوز ہیلتھ نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کو ڈینگی کی صورتحال بارے بریفنگ دی- ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فیاض بٹ نے اجلاس کو بتایاکہ اب تک رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے 524 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیںجبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 1052 کنفرم مریض رپورٹ ہوئی- ڈی سی او راولپنڈی نے بتایاکہ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوںمیں اسلام آباد سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کا بھی علاج کیا جاتاہی-انہوں نے بتایا کہ اس وقت راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 208 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 131کا تعلق اسلام آباد سے ہے -خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات او رمریضوں کے علاج کے سلسلہ میں اسلا م آباد کے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی را بطہ رکھاجائے اور مربوط کوششیں رکھی جائیں-اجلاس کو بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 2015 کے دوران ڈینگی مریضوں کی تعداد218 2تھی جبکہ رواں سال ڈینگی کے 788 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں-علاوہ ازیں لاہور میں اب تک ڈینگی کے 341مریض رپورٹ ہوئے تاہم کسی علاقے میں کلسٹر نہیں ہی-ڈی سی اولاہور نے بتایاکہ ڈی ایچ اے او رکینٹ کے علاقوں میں صورتحال اب بہتر ہو رہی ہے او رلاہور میں ڈ ینگی لاروا کم ہوگیاہی- چیف منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم نے کہاکہ درجہ حرارت میں زیادہ کمی نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی سیزن 10دسمبرتک جا سکتاہی-انہوں نے کہاکہ بالغ مچھر کے خاتمہ کے لئے ٹارگٹ فوگنگ اور انڈور سپرے کرنے کی اجازت ہی-خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ ڈینگی سیزن کے خاتمہ تک ڈینگی سرویلنس او رانسداد ڈینگی کی سرگرمیاں پوری رفتار سے جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :