چینی سفارتخانے کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی مذمت

پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے ٬چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے٬چینی سفارتخانے کا بیان

منگل 25 اکتوبر 2016 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چینی سفارتخانے نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

چینی سفارتخانے کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ٬ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی جبکہ زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

چین پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے٬قومی سلامتی کے استحکام اور عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا ۔چین کوکوئٹہ حملے کے بارے میں جان کر انتہائی صدمہ پہنچا ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا بھاری نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :