پاکستان سرمایہ کاری کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ ملک ہے ٬و ژ ن 2025 کے تحت علاقائی روابط بڑھانا پہلی ترجیح ہے ٬سی پیک ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب

منگل 25 اکتوبر 2016 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ ملک ہے ٬و ژ ن 2025 کے تحت علاقائی روابط بڑھانا پہلی ترجیح ہے ٬سی پیک ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے٬ ا یشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے تعلقات گذشتہ تین برس میں مضبوط ہوئے ہیں ۔

منگل کو ا یشیائی ترقیاتی بینک کے زیراہتمام تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔و فاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

ا یشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ و فاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس موقع پر کہاکہ ا یشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے تعلقات گذشتہ تین برس میں مضبوط ہوئے ہیں ۔پاکستان سرمایہ کاری کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ ملک ہے ۔و ژ ن 2025 کے تحت علاقائی روابط بڑھانا پہلی ترجیح ہے۔سی پیک ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے ۔ا ے ڈی بی پشاور کراچی ریلوے لائن کی اپ گریڈ یشن کے لئے فنڈنگ جلد فراہم کرے گا ۔یہ منصوبہ ملک کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ا ے ڈی بی اور پاکستان کی پارٹنر شپ اہم ہے۔( و خ )

متعلقہ عنوان :