پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے رہنمائوں کی صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو٬ سینئر رپورٹر افضل ندیم ڈوگر سے تعزیت

منگل 25 اکتوبر 2016 19:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے رہنمائوں نجمی عالم٬ وقار مہدی٬ لطیف مغل اور ذوالفقار قائم خانی نے سینئر رپورٹر افضل ندیم ڈوگر کے والد کی وفات اور صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ رب کریم مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔