تیسرا شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ

عامر کیبلز نے ترک پلاسٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرادیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:25

تیسرا شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام تیسرے شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ کے مقابلے علی گڑھی کرکٹ گرائونڈ پر جاری ہیں۔ عامر کیبلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ترک پلاسٹ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ ترک پلاسٹ کے کپتان حماد مقبول نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ عامر کیبلز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

شاہد اکرم نے 69٬ افضل شاہ 38٬ بختیار حسین 17٬ جمشید سلمان 15 اور اکبر علی نے 21 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

ترک پلاسٹ کی طرف سے فیصل الہٰی نے 2/31٬ امین خان 2/37٬ علی قریشی 1/15 اور ندیم بیگ نے 1/19 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ترک پلاسٹ مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 173 رنز بناسکی۔ بلال خلجی نے 44٬ منیر شاہ 38٬ خالد سلیم 20٬ فیصل الہٰی 18 اور حاجی شاہد نے 25 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ عامر کیبلز کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیاز تارڑ نے 3/26٬ شکیل ملک 3/32٬ شاہد اکرم 2/30 اور ریحان رئوف نے 1/44 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف٬ قیصر خان امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی رانا عشرت نے شاہد اکرم کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ عامر الیاس بٹ ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :