بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کیا جائے ٬ْ محمد حفیظ کی پی سی بی کو درخواست

منگل 25 اکتوبر 2016 19:22

بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کیا جائے ٬ْ محمد حفیظ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سابق کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کیا جائے وہ بولنگ ٹیسٹ دینے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے پی سی بی سے درخواست کی کہ وہ آئی سی سی سے رابطہ کرکے ٹیسٹ کی نئی تاریخ لیں کیونکہ وہ بولنگ ٹیسٹ کرانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔آف اسپنر محمد حفیظ کے مطابق وہ گھٹنے کی انجری کے باعث انہیں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے میں تاخیر ہوئی تاہم اب وہ مکمل فٹ ہیں اسی لئے بولنگ ٹیسٹ کی درخواست کی ہے ۔محمد حفیظ پر جولائی 2015میں بولنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی تھی