خیبرپختونخوا حکومت نے سانحہ کوئٹہ پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے سانحہ کوئٹہ پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے صوبائی حکوت کی جانب سے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اسکول پر ہونے والے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ صوبائی حکومت ک ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت اور عوام دہشگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :