وزیراعلی خیبرپختونخوا کاپولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پردہشت گردوںکے حملے کی شدید مذمت

دہشت گرد پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر سمجھ لیں وہ مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ٬قوم دہشت گردی کے خاتمے ٬امن کے قیام کیلئے بہادر فورسز کیساتھ کھڑی ہے٬پرویزخٹک

منگل 25 اکتوبر 2016 19:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پردہشت گردوںکے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوںنے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت اور عوام دُکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

منگل کے روز جاری اپنے مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے اس واقعے پر دُکھ اور افسوس کااظہارکیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر اُنہیں سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے پوی قوم دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج ٬ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔قوم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی ۔وزیراعلی نے واقعہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی جبکہ اس اندوہناک واقعے پر بلوچستان کی حکومت ٬ عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔