ممتازآباد کے علاقے میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ تین افراد کیخلاف درج

منگل 25 اکتوبر 2016 19:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ممتازآباد کے علاقے میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ تین افراد کیخلاف درج کرلیاگیا٬پولیس کے مطابق سوموار کی رات لوہا مارکیٹ میں کام کرنیوالے عامر کو نشترہسپتال تشویشناک حالت میں لایاگیا جہاں اس نے دم توڑ دیا٬پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی٬پولیس تھانہ ممتازآباد نے ناصر٬شاکراورایک نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :