سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں کی سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے رہنمائوں مفتی محمد حبیب قادری ٬ سید جواد الحسن کاظمی٬ مفتی محمد کریم خان٬ صاحبزادہ حسن رضا ٬ رائو حسیب احمد اور ارشد مصطفائی نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر خو د کش حملے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان نہیں شیطان ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوتا تو سانحہ کوئٹہ رونما نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ سانحہ کوئٹہ کے پیچھے افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانوں کا ہاتھ ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ حکومت سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ وفاقی وزیر داخلہ فرقہ پرست دہشتگردوںسے ملاقاتیں کریں گے تو دہشتگردی کیسے ختم ہو گی۔ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی اور دہشتگرد ی کے خاتمے کا سارا بوجھ فوج پر ڈال رکھا ہے۔ سول ادارے اپنی نااہلی اور سستی سے پاک فوج کی قربانیاں ضائع کررہے ہے۔

متعلقہ عنوان :