نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونا وزیراعظم کی نااہلی ہے٬فرخ جاوید مون

دہشت گرد انسانیت کے ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ ہیں٬سابق سیکرٹری اطلاعات لاہور

منگل 25 اکتوبر 2016 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت اورپولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کوسوگوارکردیا ہے ٬ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے جوان قوم کے ہیروہے اوردہشت گرد انسانیت کے ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونا وزیراعظم کی نااہلی ہے ٬مسلم لیگ (ن) کی حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے جوحکومت عوام کوتحفظ نہ دے سکے اسے اقتدارمیں بھی رہنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن بنانے اورنوجوان نسل کومحفوظ اورمضبوط پاکستان دینے کیلئے دہشت گردی اورکرپشن کے گٹھ جوڑکوختم کرنا ہوگااوردہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :