انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان

منگل 25 اکتوبر 2016 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان رہاجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرمہنگاہوگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں1پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہو کر104.84روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہو کر104.89روپے پرآگئی تاہم10پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید105.60روپے سے بڑھ کر105.70روپے اورقیمت فروخت105.80روپے سے بڑھ کر105.90روپے پرجاپہنچی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں30پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید115روپے سے بڑھ کر115.30روپے اورقیمت فروخت116.50روپے سے بڑھ کر116.80روپے ہوگئی اسی طرح40پیسے کے نمایاںاضافے سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید129روپے سے بڑھ کر129.40روپے اورقیمت فروخت130.50روپے سے بڑھ کر130.80روپے پرجاپہنچی ۔#