پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ٬ انڈیکس 40100پوائنٹس کی سطح تک گر گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ٬بازار حصص کی سرگرمیاں ماند پڑنے سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40100پوائنٹس کی سطح تک گر گیا تھا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میںسرمایہ کاروںکی32ارب سے زائدروپے ڈوب گئے۔منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے سرمایہ کاروں نے نہ صرف سرمایہ لگانے سے گریز کیا بلکہ منافع خوری کی خاطرفروخت کو بھی ترجیح دی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40800٬40700٬40600٬40500٬40400٬40300 اور40200 کی حد سے نیچے گر گیا اور40100پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا مارکیٹ کو مندی کی پڑی لہر سے بچانے کے خاطر حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری کی گئی جس کے باعث انڈیکس 40700پوائنٹس کی سطح پر دوبارہ بحال ہو گیا مگر کاروبار کااختتام منفی انداز میں ہوا اورکے ایس ای100انڈیکس40800پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گھٹ کر40700پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں نے سیاسی محاذ آرائی کے خاتمے تک مارکیٹ میں بہتری کو مشکل قرار دیا ہے ۔ منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں 87.27 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس40852.03پوائنٹس سے کم ہوکر40764.76پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس19.34پوائنٹس کی کمی سی22277.86پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28247.14پوائنٹس سے گھٹ کر28136.64پوائنٹس پربندہوا۔

منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں32ارب66کروڑ5لاکھ84ہزار470روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم 83 کھرب 48ارب90کروڑ55لاکھ74ہزار234روپے سے کم ہو کر 83 کھرب 16 ارب 24 کروڑ 49 لاکھ 89 ہزار 764روپے رہ گیا۔منگل کومارکیٹ میں36کروڑ78لاکھ91ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیرکے روز27کروڑ79لاکھ15ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز مجموعی طورپر425کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی126کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ٬284میںکمی اور15کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب5کروڑ2لاکھ٬کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ74لاکھ٬دوست اسٹیل2کروڑ28لاکھ٬پیس پاک لمیٹڈ1کروڑ57لاکھ اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ37لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے سنوفی ایونٹس کے بھائومیں68.35روپے اورسیفائرٹیکسٹائل کے بھائومیں58.58روپے کااضافہ جبکہ باٹاپاک کے بھائومیں120.53روپے اورپاک ٹوبیکو کے بھائومیں49.37روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

متعلقہ عنوان :