پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا کوئٹہ میں بدترین دہشت گردی میں 61 پولیس ریکروٹ کی شہادت پر اظہار افسوس ٬پاک فوج کی ایلیٹ کمانڈو کیپٹن روح اللہ کو زبردست خراج تحسین

منگل 25 اکتوبر 2016 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور اراکین صوبائی اسمبلی سہراب خان سرکی٬ جاوید ناگوری اور خیر النسا مغل نے کوئٹہ میں بدترین دہشت گردی کے واقع میں 61 پولیس ریکروٹ کی شہادت پراظہار افسوس جبکہ 118 زخمیوں سمیت پاک فوج کی ایلیٹ کمانڈو کیپٹن روح اللہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعہ کی ذمہ داری لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کر لی ہے جس کی نرسری پنجاب میں واقع ہے۔

رانا ثنا اللہ کو قوم کو جواب دینا ہوگا کہ وہ کس منہ سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی نرسریاں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی چند دن قبل ہی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کالعدم سپاہ صحابہ جیسی دہشت گرد تنظیم جو اب نام بدل کر سیاست کررہی ہے کہ رہنمائوں سے ملاقات میں خود کو دینی قوتوں کا سپاہی قرار دیتے ہیں ٬ اسی سپاہ صحابہ کے بطن سے جنم لینے والی لشکر جھنگوی جیسی عالمی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کوئٹہ میں پولیس رنگروٹوں اور کیپٹن کی شہادت پر کیا کہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کا صفایا نہ کیا جائے گا تب تک پاکستان سے دہشت گردی کا ناسور ختم نہیں کیاجاسکے گا۔#

متعلقہ عنوان :