پو لیس ٹریننگ سینٹر کو ئٹہ پر حملے کے ما سٹر ما ئنڈ زکو قانون کی گرفت میں لا یا جا ئے ٬مو لا بخش چا نڈیو

حکومت اور قا نو ن نا فذ کر نے والے ادارے مل کر ملک سے دہشت گر دی کے خا تمے کے لئے کا م کر رہے ہیں اور انشاء اللہ تعا لیٰ دہشت گر دی کا مکمل خا تمہ کر کے دم لیں گے٬بیان

منگل 25 اکتوبر 2016 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)مشیر اطلا عا ت سندھ مو لا بخش چا نڈیو نے کو ئٹہ میں پو لیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گر دی کے وا قعہ کی سخت الفا ظ میں مذمت کر تے ہو ئے اسے ملک دشمنو ں کی سا زش قرار دیاہے ۔ اپنے مذمتی بیا ن میںانہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کی کا روائیو ں سے عوام کے حو صلے پست نہیں ہو نگے ۔

(جاری ہے)

حکومت اور قا نو ن نا فذ کر نے والے ادارے مل کر ملک سے دہشت گر دی کے خا تمے کے لئے کا م کر رہے ہیں اور انشاء اللہ تعا لیٰ دہشت گر دی کا مکمل خا تمہ کر کے دم لیں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ اس وا قعہ کی مکمل تحقیقات کر کے اس وا قعہ کے ما سٹر ما ئنڈ ز کو قا نو ن کی گر فت میں لا یا جا ئے اور قرا ر وا قعی سزا ئیں دی جا ئیں ۔انہو ں نے وا قعہ میں شہید ہو نے والو ں کے لئے دعا ئے مغفرت جبکہ زخمی ہو نے والے اہلکا رو ں کی جلد صحتیا بی کے لئے دعا کی ۔