عا لمی بینک کے 4رکنی وفدکی صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز محمد علی ملکا نی سے ملا قا ت

منگل 25 اکتوبر 2016 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)عا لمی بینک کے 4رکنی وفد نے خا لد انجم کی سر برا ہی میں منگل کی صبح صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز محمد علی ملکا نی سے ملا قا ت کی ۔اس مو قع پر سیکریٹری لائیواسٹاک و فشریز غلا م حسین میمن ٬محکمہ لائیواسٹاک پرو جیکٹ ڈائریکٹر نذیر کلہو ڑو ٬ڈائریکٹر جنرل علی اکبر سومرو ٬صا حب ممگی ٬عا لمی بینک کے نذر مہر و دیگر افسران نے بھی مو جو د تھے ۔

صوبا ئی وزیر لا ئیو اسٹا ک و فشریز محمد علی ملکانی نے سندھ ایگریکلچر ل گرو تھ پرو جیکٹ (ا یس اے جی پی) منصو بہ کی پیش رفت سے آگہی دیتے ہو ئے بتا یا کہ عا لمی بینک اور حکومت سندھ مشترکہ طو ر پر ڈیری اور لائیواسٹا ک میں سر ما یہ کا ر ی کے فرو غ کی کو شش کر رہے ہیں ۔انہو ں نے بتا یا کہ جا نور پا لنے والے ما لکا ن کو اورچھوٹے و در میا نہ کا شت کا رو ں کوجدید آلا ت و دیگر سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لئے اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ معاہدے کے مطا بق زیادہ پیدا وا ر ی صلا حیت کے لئے دیگر اضلا ع میں کا م شرو ع کریگا ۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ پروگرا م کے تحت جا نورو ں کے ہسپتا لو ں اور لیبا ر ٹریز کو بھی تما م جدید سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔نیز فشریز میں بھی سر ما یہ کا ر ی کے ساتھ ساتھ زرا عت ٬ادویا ت کی تیا ر ی اور پو لٹری کی صنعت کے فرو غ کے لئے بھی فزیلیبٹی پر کا م کیا جا رہا ہے ۔ملا قا ت میں وفد نے صوبا ئی وزیر کو اپنے پو ر ے تعاون کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ عا لمی بینک شفا رشا ت کے مطا بق عملدرآمد کر ے گا تا کہ سندھ کے کاشتکاروں٬لائیواسٹاک ٬زرا عت اور پولٹری کے شعبے میں جدید تقا ضو ں کے عین مطا بق سہو لیا ت فرا ہم کی جاسکیں۔