پاکستان پوسٹ اور کارنداز پاکستان میں پے آرڈر نظام ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے شراکت داری معاہدے پر دستخط
منگل 25 اکتوبر 2016 19:11
(جاری ہے)
اس منصوبے کا مقصد پاکستان پوسٹ کی رسائی کی خدمات کو بہتر بنانا اور پاکستان پوسٹ کیلئے آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل فاخر سید شہریارالدین نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان پوسٹ کی خدمات میں بہتری کے ساتھ پاکستان پوسٹ کی خدمات کے دائرہ کار کو 2020ء تک موجودہ 6.5فی ایک لاکھ افراد سے بڑھاکر30افرادتک کردیا جائے گا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مالیاتی خدمات کا ایک نیا پورٹ فولیو پاکستان پوسٹ کے صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے میں ملک میں مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں کارنداز کے کردار کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ"برانچ لیس بینکنگ ٬ موبائل لین دین اور ای کامرس میں نئے مواقعوں کے پیشِ نظراپنے اصلاحات پروگرام کے تحت پاکستان پوسٹ کا مقصد دیہی علاقوں کی مالیاتی شمولیت اور ڈاکخانوں کے وسیع نیٹ کے ذریعے موبائل منی آرڈر کی خدمات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کارنداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی سرفراز حسین نے کہا کہ کارنداز پاکستان دیہی اور پسماندگی علاقوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے ان کی وسیع تر مالیاتی شمولیت کیلئے مصروفِ عمل ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہم بہتر٬ با حفاظت اور سہولت کے ساتھ موبائل منی آرڈرکی یہ خدمات پسماندہ علاقوں تک پہنچانے کیلئے پرامید ہیں۔ تقریب سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری کمیونیکشن خالد مسعود چودھری نے حکومت کی طرف سے ادائیگی کے بہائو کی ڈیجیٹائزنگ کی اہمیت پر زور دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر ملک کی مالی شمولیت پرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.