راولپنڈی٬سرکاری وکیل کے کورس پر ہونے کے باعث خاتون جج کو دھمکی آمیز خط لکھنے سمیت دھماکہ خیز مواد برآمدگی کی4مختلف مقدمات کی سماعت آئند ہ تاریخوں تک ملتوی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سرکاری وکیل کے کورس پر ہونے کے باعث خاتون جج کو دھمکی آمیز خط لکھنے سمیت دھماکہ خیز مواد برآمدگی کی4مختلف مقدمات کی سماعت آئند ہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج سول جج اٹک سدرةالنسا کو دھمکی آمیز خط لکھنے کے الزام میں گرفتار حافظ افضال کے خلاف مقدمہ کی سماعت 8نومبر تک ملتوی کر دی ہے جبکہ اسی عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مختلف مقدمات میں مقدمہ نمبر22 میں نامزد ملزمان عقیل خالد عرف ا بو بکر اور محمد عرفان کے خلاف سماعت 8نومبر تک٬ مقدمہ نمبر4میں نامزد ملزم عبید الرحمان صدیقی کے خلاف سماعت 8نومبر تک جبکہ مقدمہ نمبر18میں نامزد ملزم رب نواز کے خلاف سماعت 7نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :