شورکوٹ٬ سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن٬ 30سے زائد گھروں میں تلاشی اور ریکارڈ چیک کیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:09

شورکوٹ چھاؤنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء)تھانہ کینٹ پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 17گگھ میں حساس اداروں اور تھانہ کینٹ پولیس نے 30سے زائد گھروں میں تلاشی اور ریکارڈ چیک کیا جبکہ 50افراد کی چھان بین کرنے کے بعد چھوڑ دیااِسی دوران چالو بھٹی کا سامان 30لیٹر شراب 60لیٹر لہن برآمد کر کے نادر علی عرف لو ٹا ولد رونق علی قوم جٹ سکنہ 17گگھ کو گرفتار کر کے زیر دفعہ3/4امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ کے انچارج ملک ثناء اللہ اور حساس اداروں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔