سکھر ٬ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زرعی اجناس مارکیٹ پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ٬ دکانیں سیل

منگل 25 اکتوبر 2016 19:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زرعی اجناس مارکیٹ پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ٬ دکانیں سیل ٬ پلاٹوں سے قبضہ ختم کرا دیا ٬کاروائی پر اناج مارکیٹ سکھر کے تاجروں کا ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر ٬ 33سالہ دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر انتظامیہ کے شکر گذار ہیں ٬ انور کمال بلوچ ٬ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گولیمار کے قریب واقع نیو اناج مارکیٹ (زرعی اجناس )میں پلاٹوں پر غیر قانونی قابضین اور غیر متعلقہ دکانداروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں گذشتہ روز سکھر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی نے اپنے عملے کے ہمراہ زرعی اجناس نیو اناج مارکیٹ کا دورہ کیا اور مارکیٹ کے پلاٹوں پر غیر قانونی قابضین سے پلاٹ خالی کرایا اورمارکیٹ میں غیر متعلقہ افراد کی دکانوں کو بھی سیل کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زرعی اجناس نیو اناج مارکیٹ کی دکانوں اور پلاٹوں پر غیر قانونی قبضہ ختم کرانے پر کریانہ بازار سکھر کے تاجر رہنما انور کمال بلوچ و دیگر نے ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اناج سے وابستہ دکانداروں کا 33سالہ دیرینہ مسائلہ حل کر کے ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری میں خوشیاں بانٹ دی ہے اب انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ نیو اناج مارکیٹ میں دکانوں اور پلاٹوں کے اصل حق داروں کو انکے حقوق فراہم کر کے تاجروں میں پائی جانیوالی بے چینی دور کریں ۔