منظور وسان٬ برہان چانڈیواورعبدالقیوم سومرو کی کوئٹہ میں پولیس ٹرینگ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان٬ وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے آرکائیو نوابزادہ برہان چانڈیو٬ معاون خصوصی برئے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کوئٹہ میں پولیس ٹرینگ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں قوم اپنے اداروں کے ساتھ ہے ہے اور شہدا کے لواحقین کے درد میں بہی انکے ساتھ ہیں شہدائے کوئٹہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔منظور حسین وسان نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کے دہشتگردوں کا آخری حد تک پیچھا کرینگے اور انکو انکے انجام تک پہچائنگے سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو غمزدہ کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اس مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اور سندھ کی عوام بلوچستان حکومت کے ساتھ ہے اور شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کو اللہ صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :