’’ ہفتہ ایجوکیشن‘‘کے دوسرے روز بھی لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ جاری

مال روڈ پر شہریوں ٬بچوں میں پھول اور گفٹس تقسیم کیئے گئے ٬سیکٹر انچارجز پبلک ایڈریس سسٹم کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں٬شہری اخلا قی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے ہفتہ ایجوکیشن کے حوالے مال روڈ٬ جیل روڈ٬مین بلیوارڈ سمیت دیگر اہم شاہرائوں پر اقدامات کا جائزہ لیا٬سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ رہنمائی اور آگاہی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کے تعاون سے شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئی"ہفتہ ایجوکیشن " کے دوسرے روز ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی کرنیوالوںکے چالان کی بجائے وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیاگیا۔

ایجوکیشن مہم کے دوسرے روزبھی مال روڈ پر شہریوں٬بچوں میںآگاہی پمفلٹس گٖفٹس اور پھول تقسیم کئے گئے اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم٬ٹریفک افسران اور اٹلس ہنڈا سٹاف کے ہمراہ شہری اور مختلف سکولوں کے بچے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

"ہفتہ ایجوکیشن" کے حوالے سیسٹی ٹر یفک ریڈیوFM88.6پر خصوصی ٹرانسمیشن جاری ہیں۔انہوںنے کہا کہ دیگر شہرسے آنے والے شہریوں کو ایجوکیٹ کرنے کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیںجو اوورسپیڈنگ٬ون ویلنگ٬لین لائن٬زیبراکراسنگ ٬ہیلمٹ٬اوورلو ڈنگ اور ٹریفک لائٹس کے مطابق سگنلز کراس اور دیگر احتیاطی سلوگن اور پیغامات پر مبنی شعور بیداری پمفلٹس تقسیم کررہے ہیں۔

طیب حفیظ چیمہنے سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ پبلک ایڈریس سٹم کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ"ہفتہ ایجوکیشن"کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کا احترام اورقوانین کی بالاستی قائم کر نا ہے۔ٹریفک ایجوکیشن آگاہی مہم میں پولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔ ۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ" ہفتہ ایجوکیشن"کے دوران معمولی خلاف ورزی پروارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا جائے گااور صرف سنگین خلاف ورزی پر چالان جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :