رائے ونڈ کی 500سے زائد مستحقین بیوہ خواتین دوسال سے گزارہ الاوئنس سے یکسر محروم

محکمہ زکوة کی عدم توجہ سے 2013کے بعد کوئی رقم وصول نہ ہونے سے متعدد خاندانوں کے چولہے بجھ گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 19:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) رائے ونڈ کی 500سے زائد مستحقین بیوہ خواتین دوسال سے گزارہ الاوئنس سے یکسر محروم ٬محکمہ زکوة کی عدم توجہ سے 2013کے بعد کوئی رقم وصول نہ ہونے سے متعدد خاندانوں کے چولہے بجھ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ عشر وزکوة کی روایتی ہٹ دھرمی کیوجہ سے رائے ونڈ سٹی میں 500سے زائد مستحق بیوہ خواتین کو عرصہ دوسال گزرنے کے باوجود ایک پائی تک نہیں ملی جس سے انکا مالی نظام انتہائی مشکلات کا شکار ہے ذرائع کے مطابق شہر کے سب سے گنجان آباد علاقہ بستی امین پورہ جہاں 50ہزار نفوس پر مشتمل آبادی ہونے کے باوجود یہاں زکوة عشر کمیٹی قائم نہیں کی گئی جس سے بستی امین پورہ کی درجنوں مستحق بیوہ خواتین سرکاری سطح پر ملنے والی زکوة سے محروم ہیں ذرائع کے مطابق رائے ونڈ سٹی میں سات زکوة عشر کمیٹیاں قائم ہیں جس میں صرف 112خواتین رجسٹرڈ ہیں جبکہ ساڑھے تین سوسے زائد مستحق بیوہ خواتین کا اندراج نہیں ہوسکا ذرائع کے مطابق فی کمیٹی مستحق بیوہ کی تعداد 16سے بڑھا کر 30ہونے سے درجنوں خاندان کے چولہے جل سکیں گے ذرائع کے مطابق گزارہ الائونس مہنگائی کے باجود صرف 500روپے ہے جسکو بڑھا کر 1000روپے ماہانہ کرنے کی اشد ضرورت ہے جبکہ ایزی پیسہ کے ذریعے گزارہ الائونس کے اجراء سے بے شمار قباحتیں جنم لے رہی ہیں کیونکہ متعدد بیوہ خواتین کے پاس موبائل فون کی سہولت نہ ہونے سے انکی رقم خردبرد ہونے کے امکانات ہیں پرانے کراس چیک کے نظام کی بحالی سے جہاں مستحق بیوہ کی عزت نفس مجروح نہیں ہوگی وہاں مالی کرپشن کے امکانات بھی بہت کم ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :