Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کی ریلوے حکام سے ملاقات ٬دھرنے کیلئے 2خصوصی ٹرینیں فراہم کرنے کی درخواست

منگل 25 اکتوبر 2016 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدرو رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وفد کے ہمراہ سٹی ریلوے اسٹیشن میں ریلوے حکام سے ملاقات کی اور اسلام آبادلاک ڈا$ن میں کارکنان کی شرکت کے لئے 2 خصوصی ٹرینیں فراہم کرنے کی درخواست دے دی ہے اس موقع پر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہیداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں تاہم دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کی جائے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر ہمایوں خان مندوخیل٬ نائب صدر راجہ اظہر خان٬ جوائنٹ سیکریٹری عابد جیلانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے کارکنان اسلام آباد لاک ڈا$ن میں شریک ہونا چاہتے ہیں جس کے لئی2 خصوصی ٹرینوں کی درخواست کی ہے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین و بزرگ بھی اسلام آباد لاک ڈا$ن میں جانا چاہتے اور اگر خصوصی ٹرین فراہم نہ کی گئی توکارکنان بسوں کے زریعے جائیں گے ,خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کی کوشیش کی جارہی ہے لیکن نوازشریف جو چاہے کرلیں تحریک انصاف کے کارکنان ضرور اسلام آباد پہنچیں گے کیونکہ کرپشن کے خلاف احتجاج کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور نواز شریف کے درباری سیاستدان تیسری انگلی کی طرف اشارہ کرکے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں بعد ازاں تحریک انصاف کے وفد نے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان سے ملاقات کی اور 30 اکتوبر کو کراچی میں نکالی جانیوالی ریلی کے اجازت نامے کے لئے درخواست دی, خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ 30 اکتوبر کی دوپہر تین بجے انصاف ہا$س سے مزار قائد تک استعفی دو یا تلاشی دو ریلی نکالی جائے گی اور کمشنر کراچی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلے ایک دو دن میں ریلی کی اجازت دے دینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات