کراچی٬ ٹارگٹ کلرز ضیاء الدین عرف پہاڑی کے جسمانی ریمانڈ میں 27اکتوبر تک توسیع کردی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ٹارگٹ کلر ضیاء الدین عرف پہاڑی کے جسمانی ریمانڈ میں 27اکتوبر توسیع کردی ہے ۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر ضیاء الدین عرف پہاڑی کو پیش کیا گیا ۔پولیس نے عدالت میں موقف اختیا کیا کہ ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم پر سیاسی مخالفین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے۔ملزم کو چار مختلف مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ۔ان مقدمات میں ٹارگٹ کلنگ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے سے متعلق کیسز شامل ہیںملزم کا قتل کے دو مختلف مقدمات میں بھی جسمانی ریمانڈ مجسٹریٹ عدالت سے منظورہوا ہے ۔عدالت نے پولیس کو ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔