فلپ مورس انٹرنیشنل کا اعزاز٬ مسلسل تیسری مرتبہ ما حولیاتی تبدیلی کیلئے بہترین کردار ادا کرنے پر گلوبل لیڈر کے طور پر تسلیم

گرین ہاؤس گیس کا اخراج کم کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی میں تخفیف کے حوالے سے کمپنی سی ڈی پی کی کلائمیٹ اے لسٹ میں شامل ہو گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) فلپ مورس انٹرنیشنل (پی ایم آئی )کوگزشتہ روز مسلسل تیسری مرتبہ ما حولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کرنے پر گلوبل لیڈر کے طور پر تسلیم کیا گیاہے ۔ گرین ہاؤس گیس کا اخراج کم کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی میں تخفیف کے حوالے سے کمپنی سی ڈی پی کی کلائمیٹ اے لسٹ میں شامل ہو گئی ہے۔

سی ڈی پی (کاربن ڈسکلو ژ ر پراجیکٹ ) عالمی شہرت یافتہ ادارہ ہے جو دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے سلسلے میں کام کر رہا ہے۔ ہزاروں کاروباری ادارے سی ڈی پی کو اپنی سالانہ کلائمیٹ ڈسکلوژررپورٹ پیش کرتے ہیں ۔ فلپ مورس انٹر نیشنل سر فہرست9 فیصد کارپوریشنوں میں شامل ہے جو اے لسٹرز کہلاتی ہیں۔ واضح رہے کہ سی ڈی پی کی کلائمیٹ چینج رپورٹ 100 ٹریلین امریکی ڈالر اثاثوں کے حامل 827 انوسٹرز کی درخواست پر پیش کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے فلپ مورس انٹر نیشنل کے ماحولیاتی پائیداری کے سربراہ اینڈی ہیرپ نے کہا ہے کہ سی ڈی پی اے لسٹ میں ایک بار پھر شامل ہونا ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیںہے ۔ہم مستقبل میں بھی گلوبل وارمنگ کی شدت کم کرنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ کمپنی نے 2010 سے اب تک اپنے آپریشنز میںکاربن ڈائی اوکسائیڈ کو 200,000 ٹن تک کم کر دیا ہے۔ آئندہ بھی پائیدارار تمباکو کی پیداوار اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انھوں نے بتایا کہ اگلے سال کمپنی ماحولیاتی سائنس کے ضمن میں اپنے نئے اہداف کا اعلان کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :