راولپنڈی٬دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 19:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2 کے جج آصف مجید اعوان نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر پولیس نے عدالت سے درخواست کی کے ملزمان سے تفیش کرنا باقی ہے لہٰذا ملزمان کو7 یوم کا جسمانی ریمانڈ میں دیا جائے تا کہ تفتیش کی جا سکے جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو 7روز کے لئے پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ہے تھانہ کلر کہار پولیس نے محمد اقبال اور محمد احس کو تحصیل قائد آباد کے علاقہ چوئے ورچہ سے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے الزام میں 16اکتوبر کوگرفتار کر کے مقدمہ نمبر 317/16درج کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :