راولپنڈی٬انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کے مقدمہ میں نامزد خاتون سمیت 4 ملزمان کی درخواست ضمانت میں بحث مکمل نہ ہونے پرسماعت ملتوی

منگل 25 اکتوبر 2016 19:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)سول جج چوہدری وقار منصور بریار مجسٹریٹ دفعہ 30نے انسانی اعضا (گردوں)کی غیر قانونی پیوند کاری کے مقدمہ میں نامزد خاتون سمیت 4ملزمان کی درخواست ضمانت میں بحث مکمل نہ ہونے پرسماعت آج (بروزبدھ )تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزمان کے وکیل قوسین فیصل مفتی ایڈووکیٹ نے جرح کی اس دوران عدالت کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی یاد رہے تھانہ روات پولیس نے روات کے علاقے میں معروف نجی کڈنی سینٹر سے منسلک گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوند کاری کے الزام میں بلقیس بی بی کے علاوہ ظفر اقبال ٬ فقیر حسین ٬ شہزاد قیوم ٬ اور بلقیس بی بی کو گرفتار کر کے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کی دفعات کے تحت 15اکتوبر کومقدمہ نمبر413/16میں درج کیا تھا۔