وزیر دفاع ناکامیوں پر شرمسار ہونے کی بجائے افواج کو بدنام کرنے میں مصروف ہے٬عثمان ڈار کا خواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ

منگل 25 اکتوبر 2016 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر دفاع شرم و حیا کی ساری حدود پامال کرنے پر کمربستہ ہیں ۔اپنی ناکامیوں پر شرمسار ہونے کی بجائے یہ شخص اپنی افواج کو بدنام کرنے میں مصروف ہے ۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس قماش شخص کو وزیر دفاع مقرر کرکے نواز شریف نے پوری قوم کی توہین کی ہے۔

بھارت کے سامنے اس شخص کی زبان گنگ جبکہ پاکستان میں یہ ہذیان بکتی ہے ۔قوم اس جیسوں کی گفتگو پر دھیان دینے کو تیار بالکل تیار نہیں ۔اس شخص کو وزارت سے برطرف کرکے اس سے افواج پاکستان کی کردار کشی کا جواب طلب کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان چوروں کے ٹولے کے احتساب کیلئے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :