فیصل آباد ٬47واں سالانہ واپڈا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28تا 30اکتوبر تک کھیلا جائے گا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) 47واں سالانہ واپڈا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28تا 30اکتوبر تک فیسکوہیڈکوارٹرز گرائونڈ عبداللہ پور میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں لیسکو(لاہور)٬گیپکو(گوجرانوالہ)٬ میپکو(ملتان) اور(فیسکو) فیصل آباد کی کبڈی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 30اکتوبراتوار کو کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ا س سلسلے میںایک خصوصی اجلاس چیف ایگزیکٹوفیسکو رشیدا حمد اسلم کی زیر صدارت فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں چئیرمین ایچ آر کمیٹی جاوید کمال٬ صدر فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن احسان صدیقی٬ سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن مجاہد پرویز چٹھہ٬ ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آر طاہرشیخ اور سپورٹس آفیسر ارشدمحمود نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو فیسکو نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا اورانتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :