اسلام آباد٬چینی فرم فراڈ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

منگل 25 اکتوبر 2016 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) چائنیز فرم کا پاکستانی کنٹریکٹر کے خلاف فراڈ کیس میں عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ کنٹریکٹر ملک سیف الله کے خلاف چائنیز فرم نے درخواست دائر کی تھی کہ ملزم ان کے پانچ لاکھ ایڈوانس ہڑپ کر چکا ہے جبکہ ابھی ٹھیکے کا کوئی کام بھی شروع نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل سیف الله سروہی نے عدالت کوبتایا کہ چائنی زفرم اور ملزم ک درمیان پارلیمنٹ ہائوس میںتعمیرکا کام کرنے کا معاہدہ ہوا جس کی ایڈوانس رقم ملزم نے وصول کی۔

معاہدہ میں لکھا ہے کہ فاضل فرم کنٹریکٹر ملزم کو پارلیمنٹ ہائوس میں داخلے کیلئے لیبر پاس جاری کرے گی مگر ابھی تک فرم پاسز دینے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے کام شروع نہیںہوسکا ضلعی عدالت اسلام آباد کے سول جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید نے کیس کی سماعت کی دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ملک سیف الله کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔(عابد شاہ/حسن رضا)