اسلام آباد٬ طالبہ زیادتی کیس میں ملزم کی ضمانت خارج٬پولیس نے 2 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) طالبہ زیادتی کیس ‘ ملزم کی ضمانت خارج پولیس نے 2 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا‘ ایم کام کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم حبیب خالد نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جس پر جسٹس محسن اختر نے سماعت کے بعد ملزمان کی درخواست صمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ملزم حبیب خالد کو ضلعی عدالت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیس کیا گیا پولیس نے عدالت سے ملزم کے میڈیکل چیک اپ کیلئے اور مزید تفتیش کیلئے سات روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ مدعیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے فرضی ماں باپ سے ملوایا جن کو گرفتارکرکے 420 کے تحت ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد ملزم حبیب خالد کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم حبیب خالد نے ایم کام کی جوان طالبہ (ث ۔ ب) کو شادی کا جھانسہ اور فرضی ماں باپ سے ملوا کر نامعلوم فلیٹ پر جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا جس کامقدمہ تھانہ منا پولیس نے 18 اگست کو درج کیا تھا۔ (عابد شاہ/حسن رضا)

متعلقہ عنوان :